
bfSyed Mofazzal Mohyuddin
Dr. Ghulam Jilani is a General Practitioner by profession. He graduated in medicine from Quaid-i-Azam University Islamabad in 1989 and is a fellow of the Royal Australian College of General Practitioners
ڈاکٹر سید مفضل محی الدین کو اعلی تعلیم کے حصول کی جستجو آسٹریلیا کھینچ لائی۔ سن 2005 میں آسٹریلیا آنے سے پہلے وہ سعودی عرب کی جامع ملک فہد میں درس و تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ مغربی آسٹریلیا کی جامع کرٹن سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے آسٹریلیا کو اپنا نیا وطن بنا لیا اور درس و تدریس کواپنا اوڑھنا بچھونا۔ ڈاکٹر صاحب افرادی قوت کے مضامین کے ماہر ہیں۔ اردو زبان اور اردو ادب سے محبت انہیں پالف میں کھینچ لائی۔ اردو ادب سے محبت انہیں اپنی والدہ سے ورثے میں ملی ہے، انہوں نے
بچپن ہی سے مفضل صاحب کی اردو ادب کے مطالعے کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈاکٹر صاحب کا کتاب سے رشتہ آج بھی قائم ہے اور دن بدن مزید پختہ ہوتا رہا ہے۔
پالف کی مجلس منتظمہ میں آپ کی شمولیت قابل ستائش ہے۔ پالف کے تمام ممبران کی طرف سے انہیں پالف کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی جاتی ہے اور پالف کے تمام ممبران ان سے تنظیم کو مزید آگے بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرنے کے منتظر ہیں۔
